Skip to main content

Posts

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

‏مسکراہٹیں جھوٹی بھی ہوسکتی ہیں صاحب انسان کو دیکھنا نہیں ، سمجھنا سیکھو ❤

راہ تکتے تکتے جب تھک گئیں آنکھیں میری_ پھر تجھے ڈھونڈنے میری آنکھ سے آنسو نکلے

عشق کی #پتنگ_بازی چھوڑ دی میں نے __ ورنہ ہر #حسینہ کی چھت پے #ڈور ہماری ہُوا کرتی تھی_ ❤

میری بے بسی کی کتاب کا کوئی ورق تو نے پڑھا نہیں تجھےکیا خبر کہاں مر گئیں میری خواہشیں تیرےشہرمیں

‏حوروں سے کیا نبھاہ کریں گے وہ خلد میں جو پیار کرسکے نہ یہاں آدمی کے ساتھ

عشق کا اپنا غرور,, حسن کی اپنی ادا ان سے آیا نہ گیا,,, ہم سے بلایا نہ گیا

یہ جوانی شَباب اور راتیں بےنقاب آنا اچھا نہیں ہے کِیوں کہ محفل ہے یہ دِل جلوں کی یہاں کِسی پہ بھروسہ نہیں ہے تِرچھی تِرچھی نظر کہ میں قُرباں تیری آنکھیں ہیں یا مے کے پیالے جِس کو تُونے نظر سے پِلایا اُس کو پِھر ھوش آیا نہیں ہے جب سے دیکھا ھے جَلوہ تمہارا کوئی آنکھوں میں جچتا نہیں ہے لاکھ دیکھے جہاں میں حُسن والے کوئ عالم میں تُجھ سا نہیں ہے یہ جوانی شباب اور راتیں بے نقاب آنا اچھا نہیں ہے

،، میرا انتخاب،، آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی ! میری سرکار بڑی سخت خرابی ہو گی. شیخ جی ہم تو جہنم کے پرندے ٹھہرے۔ آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہو گی۔ کر دیا موسیٰ کو جس چیز نے بے ہوش عدم۔ بے نقابی نہیں وہ نیم حجابی ہو گی۔ عبدالحمید عدم

آ کے خود رقص کیا کرتا ہے جل جانے تک شمع_ سوزاں کھبی جاتی نہیں پروانے تک دھیان زاہد کا خدا تک کسی صورت نہ گیا دسترس تھی اسے تسبیح کے ہر دانے تک تجھ کو بھولے سے بھی میں بھول سکوں نہ ممکن یہ تعلق تو رہے گا مرے مر جانے تک بات کرنی ہے نکرین سے تنہا سب کو ساتھ رهتے ہیں یہ احباب تو دفنانے تک آج کل بے خودی شوق کا عالم ہے عجیب کہیں میں آپ نہ کھو جاؤں تجھے پانے تک موت برحق ہے مگر آخری خواہش یہ ہے سانس چلتی رہے میری تیرے آجانے تک قدم اٹھتے نہیں اب ضعف کا عالم ہے نصیر کوئی لے جاۓ مجھے تھام کے میخانے تک *پیرِ نصیر الدین نصیرشاہ*

حبس ِ دنیا سے گزر جاتے ہیں ایسا کرتے ہیں کہ مر جاتے ہیں کیسے ہوتے ہیں بچھڑنے والے ہم یہ سوچیں بھی تو ڈر جاتے ہیں دِل جو ٹوٹے تو سرِ محفل بھی بال بے وجہ بکھر جاتے ہیں اب نہ دیکھو میری بنجر آنکھیں چڑھتے دریا تو اتر جاتے ہیں خالی دامن سے شکایت کیسی اشک آنکھوں میں تو بھر جاتے ہیں تم کہاں جاؤ گے سوچو محسن لوگ تھک ہار کے گھر جاتے ہیں 💖💖💖 محسن نقوی

وہ بلاٸیں تو کیا تماشا ہو؟ ہم نہ جاٸیں تو کیا تماشا ہو!؟ یہ کناروں سے کھیلنے والے ڈوب جاٸیں تو کیا تماشا ہو۔؟ بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے ہم بتاٸیں تو کیا تماشا ہو۔۔؟ آج ہم بھی تیری وفاٶں پر مسکراٸیں تو کیا تماشا ہو۔۔؟؟ تیری صورت جو اتفاق سے ہم بھول جاٸیں تو کیا تماشا ہو۔۔؟؟؟ وقت کی چند ساعتیں ساغرؔ لوٹ آٸیں تو کیا تماشا ہو۔۔۔؟؟ ساغر صدیقی