Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

آ کے خود رقص کیا کرتا ہے جل جانے تک شمع_ سوزاں کھبی جاتی نہیں پروانے تک دھیان زاہد کا خدا تک کسی صورت نہ گیا دسترس تھی اسے تسبیح کے ہر دانے تک تجھ کو بھولے سے بھی میں بھول سکوں نہ ممکن یہ تعلق تو رہے گا مرے مر جانے تک بات کرنی ہے نکرین سے تنہا سب کو ساتھ رهتے ہیں یہ احباب تو دفنانے تک آج کل بے خودی شوق کا عالم ہے عجیب کہیں میں آپ نہ کھو جاؤں تجھے پانے تک موت برحق ہے مگر آخری خواہش یہ ہے سانس چلتی رہے میری تیرے آجانے تک قدم اٹھتے نہیں اب ضعف کا عالم ہے نصیر کوئی لے جاۓ مجھے تھام کے میخانے تک *پیرِ نصیر الدین نصیرشاہ*

Comments