Skip to main content

Posts

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا ، سر بزم رات یہ کیا ہوا میری آنکھ کیسے چھلک گئی ، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا میری زندگی کہ چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں ابھی روشنی ابھی تیرگی ، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا مجھے جو بھی دشمن جاں ملا ، وہی پختہ کار جفا ملا نہ کسی کی ضرب غلط پڑی نہ کسی کا تیر خطا ہوا مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے ، کبھی اپنے دل سے بھی پوچھیے میری داستان حیات کا تو ورق ورق ہے کھلا ہوا جو نظر بچا کے گزر گۓ میرے سامنے سے ابھی یہ میرے ہی شہر کے لوگ تھے ، میرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزم خلوص ہوں نہ ہمارے پاس نقاب ہے ، نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا میرے ایک گوشئہ فکر میں ، میری زندگی سے عزیز تر میرا اک ایسا بھی دوست ہے ، جو کبھی ملا نہ جدا ہوا مجھے اک گلی میں پڑا ہوا ، کسی بدنصیب کا خط ملا کہیں خونِ دل سے لکھا ہوا ، کہیں آنسووں سے مٹا ہوا مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال میری طرح کئ منزلوں کا تھکا ہوا ، کہیں راستوں میں لٹا ہوا ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوۓ ، سرِراہ عمر گزر گئی کوئ جستجو کا صلہ ملا ، نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا شاعر: اقبال عظیم

آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک ​ کون جیتا ہے تری زُلف کے سر ہونے تک​ ​ دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ ​ دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک​ ​ عاشقی صبر طلب ، اور تمنّا بیتاب ​ دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک​ ​ ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن ​ خاک ہو جائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک​ ​ پرتوِ خُور سے ، ہے شبنم کو فنا کی تعلیم ​ میں بھی ہوں ، ایک عنایت کی نظر ہونے تک ​ ​ یک نظر بیش نہیں فُرصتِ ہستی غافل ! ​ گرمئِ بزم ہے اِک رقصِ شرر ہونے تک​ ​ غمِ ہستی کا ، اسدؔ ! کس سے ہو جُز مرگ ، علاج ​ شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک 

ہجر کے جب روگ لگتے ہیں شب و روز سوگ لگتے ہیں بن جاتے ہیں نئے تعلق تو زہر پُرانے لوگ لگتے ہیں مطلبی ، مضبوط رشتے بوجھ سنجوگ لگتے ہیں مُنافق خود غرض جھوٹے غیر فطری یوگ لگتے ہیں مطلب کے سب ہی تعلق جھوٹے جوگ لگتے ہیں " "

وہ پاگل #مانو_بلی 🐈 بن کر میرا #چوزے 🐤جیسا #دل ❤️کھا گئی

میرے عشق سے ملی ہے تیرے حسن کو یہ شہرت تیرا ذکر ہی کہاں تھا میرے داستان سے پہلے

اپنے ہونٹوں کو نقاب سے چھپا لیا کرو ہم گستاخ لوگ آنکھوں سے چوم لیا کرتے ہیں

قبول کیجیے` مبارک باد `جناب •- دفنا کے آیا ہوں جستجو آپ کی •- 👮

منہ پھیرنے سے پہلے ذرا یہ تو سوچتے___ آیا تھا تیرے پاس میں کس کس کو ٹال کر۔۔

بس وہ ایک شخص_____مل جائے کسی طور مجھے منظور ہیں پھر جتنے بھی خسارے ہوں

کسی کی مدد کرتے وقت اس کے چھرے کي طرف مت ديکھو ھو سکتا ھے اسکئ شرمندا آنکھں تمھارے اندر غرور کا بيج بو دیں۔۔!

بعض دعاؤں کا قبول نہ ہونا بھی نعمت ہے۔۔!!