Search This Blog
NFAK Line* Lahore Poetry* Ishq Poetry* Flirt Poetry* Romantic Poetry* Heart Broken Poetry* Thoughts* Eid Poetry* Poetry in Urdu* Poetry in Hindi* Poetry in Love* Poetry in Sad* Poetry in Punjabi* Jaun Elia Poetry* Ilama Iqbal Poetry* December Poetry* 2lines Urdu Poetry*
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
آخری عشرے کا مکمل خیال کرنا، یہ بہت بڑی غنیمت ہے، اس عشرے کی خیر و برکات سے فائدہ اٹھانے والا مبارکباد کا مستحق ہے۔ جب ( رمضان کا ) آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا تہبند مضبوط باندھتے ( یعنی اپنی کمر پوری طرح کس لیتے ) اور ان راتوں میں آپ خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے۔ صحیح بخاری 2024) آخری عشرے میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بھی افضل ہے، اس رات میں رحمتیں نازل ہوتی ہیں، دعائیں قبول کی جاتی ہیں، گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے، اور لغزشوں کو معاف کر دیا جاتا ہے-، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور حصول ثواب کی نیت سے عبادت میں کھڑا ہو اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے- (صحیح بخاری 1901) اس رات میں سستی دکھانے والا، اور اس کی برکتوں سے محروم ہونے والا حقیقی محروم اور دھتکارا ہوا ہے۔ اس رات کو لیلۃ القدر کہتے ہیں، یہ مومنین کی مطلوبہ رات ہے، یہ نیک لوگوں کی امید اور متقی لوگوں کی امنگ ہے، اس رات میں قیام کریں، اس رات کی جستجو میں لگے رہیں، اس کی تلاش میں مکمل کوشش کریں-، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان کے آخری عشرہ میں شب قدر کو تلاش کرو۔ صحیح بخاری : 2020) اللہ تعالی کے سامنے گڑگڑائیں؛ کیونکہ اللہ کی قسم! یہ رات انتہائی آسانی سے حاصل ہونے والا مال غنیمت ہے کہ: صرف ایک رات کی عبادات ہزار ماہ کی عبادت سے بہتر ہے، بہت امید ہے کہ اس رات کا متلاشی نامراد نہیں ہو گا؛ کیونکہ اللہ کا فضل بہت وسیع اور عظیم ہے۔ {إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (1) وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ (2) لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ (3) تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ (4) سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ} یقیناً ہم نے اس [قرآن] کو شب قدر میں نازل فرمایا [1] اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ [2] شب قدر ہزار مہینوں سے بھی افضل ہے [3] اس میں روح [یعنی جبریل علیہ السلام]اور فرشتے اپنے پروردگار کے حکم سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں [4]یہ رات سلامتی والی ہوتی ہے طلوع فجر تک۔[القدر: 1 - 5] یا اللہ! بیشک تو معاف کرنے والا ہے، تو معاف کرنے کو پسند بھی کرتا ہے، اس لیے ہمیں معاف فرما دے۔ اللہ! ہمارے روزے اور قیام قبول فرما۔ یا اللہ! ہمیں شب قدر میں ایمان اور ثواب کی امید کے ساتھ قیام کرنے کی توفیق عطا فرما، آمین یا رب العالمین 🌹
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
ضرورت توڑ دیتی ہے غرورِ بے نیازی کو نہ ہوتی کوئی مجبوری ، تو ہر بندہ خدا ہوتا 💯
- Get link
- X
- Other Apps
کچے زخموں سے بدن سجنے لگے راتوں کےسبز تحفے مجھے آنے لگے برساتوں کے ― پروین شاکر
- Get link
- X
- Other Apps
Comments