Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

‏اس نے بچپن سے سنا تھا "مرد نہیں روتے " اس لئے وہ بھی کبھی نہیں رویا تھا بس خاموش رہتا اور اس خاموشی کا درد کوئی نہیں سمجھتا تھا اس کا درد تب بھی محسوس نہ کیا گیا جب آٹھویں کلاس میں زبردستی ہاسٹل بھیج دیا گیا. ‏اس کا درد باپ نے بھی محسوس نہ کیا جب انجنئیرنگ کی تیاری کے لئے اس کے گٹار کے ٹکرے ٹکرے کر دیئے اس کا درد ماں بھی نہ جان سکی جب اپنی بہن کی بیٹی کو بہو کے روپ میں دیکھنے کے لئے اس کی برسوں پرانی محبت کا مذاق اڑایا گیا. ‏اس کا درد بیوی بھی نہ سمجھ سکی جب سارا دن باس کی بکواس کے بعد اسے اس کی بک بک جھک جھک سننی پڑتی تو آخر وہ چیخ اٹھا رو نہیں سکتا تھا مگر چیخ چلا تو سکتا تھا اور اب یہی اس کی پہچان تھی. 💯

Comments