Search This Blog
NFAK Line* Lahore Poetry* Ishq Poetry* Flirt Poetry* Romantic Poetry* Heart Broken Poetry* Thoughts* Eid Poetry* Poetry in Urdu* Poetry in Hindi* Poetry in Love* Poetry in Sad* Poetry in Punjabi* Jaun Elia Poetry* Ilama Iqbal Poetry* December Poetry* 2lines Urdu Poetry*
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
محبت ہے یا مصیبت…صدقہ دے کر چیک کر لیں… پچھلے دنوں…دروازے پردستک ہوئی…دروازہ کھلا توایک پرانا دوست…پرانے سے کپڑوں میں کھڑا تھا…باہرکے ساتھ ساتھ…اندر کی حالت بھی…ٹھیک نہیں لگ رہی تھی… بس دروازہ کھولنے کی دیر تھی…وہ میرےگلے لگ کر رونےلگا…بطورماہرنفسیات…میں لوگوں کو رونے سے نہیں روکتا…آنسو درد کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور…یہ تکلیف میں کسی تحفے سے کم نہیں ہوتے…ان سے اندر کا کلٹر(inner clutter) …کلیئر ہوتا ہے…جہاں میں کسی کی آنکھوں میں… آنسو لانے کا باعث بننے کے …حق میں نہیں ہوں وہی…آنسوؤں کو آنکھوں میں… قید رکھنے کا بھی حامی نہیں ہوں… وہ ڈرائینگ روم میں کافی دیر بیٹھا روتا رہا اور…میں اس کے ساتھ…اس کے “دکھ کا ساتھی” بنا…چپ کر کے بیٹھا اُسے دیکھتارہا…بادلوں کے برسنے کے بعد…اُس کے اندر کا موسم…زرا بہتر ہوا تو میں نے پوچھا…”اللہ خیر کرے…سب خیر ہے نا”….وہ ٹیبل سے نیا ٹشوپیپر اٹھاتے ہوئے کہنے لگا کہ…”یارمجھے محبت ہو گئی ہے”… “ہیں کب ہوئی؟…پرسوں تو ہم ملے تھے…تب تک تو کچھ نہیں تھا…”…میں نے حیرت سے پوچھا…”محبت ہونے سے پہلے…اجازت تھوڑی مانگتی ہے کہ…مجھے اجازت ہے کہ…میں ہو جاؤں…بس ہو گئی…اپنے مقررہ وقت پر…بتائے بغیر…پوچھےبغیر…”…اُس نے جواب دیا… “بغیر بتائے توحادثہ ہوتا ہے…محبت نہیں…حادثے اور محبت میں بڑا فرق ہوتا ہے…ایسے تو مصیبت گلے پڑتی ہے…محبت نہیں…”…میں نے اُسے سمجھاتے ہوئے کہا…”یار… لّوایٹ فرسٹ سائیٹ…(love at first sight) …بھی تو ہوتا ہے”…اُس نے مجھےکنونس (convince) کرتے ہوئے پوچھا…”ہاں ہوتا ہے…ایسا لّو…فملوں کہانیوں میں…جہاں لکھنے والے کا دل کیا…کہانی شروع کردی اور…جہاں دل کیا دی اینڈ…مگر حقیقت میں زندگی…نہ ایسے شروع ہوتی ہے نہ ختم”…میں نے جواب دیا… “تم میری کیوں نہیں مان رہے”…اُس نے ضد کرتے ہوئےکہا تو…میں نے جواب دیا…”اچھا تم میری مانو…ایک کام کرو…کہتے ہیں کہ…صدقہ مصیبت کو ٹال دیتا ہے…تم صدقہ کر کے دیکھو…اگرمحبت ہوئی تو…ٹھہر جائے گی اور اگر…مصیبت ہوئی تو ٹل جائے گی”…وہ کچھ کہے بغیر…چپ چاپ چلا گیا… کافی دن بعد…پھر وہ میرے گھر آیا تو…بہت خوش تھا…کپڑوں میں رنگ اور…چہرے پہ رونق تھی…جب میں نے…اُسے اندر آنے کا کہا تو کہنے لگا…”چھوڑو…باہر چلتے ہیں…کہیں کھانا کھاتے ہیں…آج تیرا بھائی تجھے کھانا کھلائے گا”…(یو نو…لڑکے ایسے ہی خوشی کو سیلیبریٹ کرتے ہیں…ایک دوسرے کو کھانا کھلا کر)…میں نے پوچھا…”پہلے بتاؤ تو…کس بات کا کھانا؟”…وہ ہنستے ہوئے کہنا لگا…”محبت نہیں…مصیبت تھی…ٹل گئی”…
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
ضرورت توڑ دیتی ہے غرورِ بے نیازی کو نہ ہوتی کوئی مجبوری ، تو ہر بندہ خدا ہوتا 💯
- Get link
- X
- Other Apps
کچے زخموں سے بدن سجنے لگے راتوں کےسبز تحفے مجھے آنے لگے برساتوں کے ― پروین شاکر
- Get link
- X
- Other Apps
Comments