Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

کچھ لوگ اپنے مسائل کوسوچ سوچ کر پریشانی بنا لیتے ہیں اور بعض اوقات پریشانی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ پریشان رہنے والے کو کھانے لگتی ہے… ایک پریشان لڑکی میرے پاس آ ئی اور کہنے لگی کہ “سرمیری ابھی تک شادی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہتی ہوں”…میں نے پوچھا کہ “کیا آپ لوگ پرپوزلز (رشتے) دیکھ رہے ہیں”…کہنے لگی…”جی سر…وہ تو دیکھ رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی مناسب رشتہ نہیں ملا”…میں نے کہا کہ…”مناسب ڈھونڈنے میں تھوڑا وقت تو لگتا ہے…پہلی بات یہ کہ ابھی تک شادی نہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے…دوسری یہ کہ…اگر آپ اسے مسئلہ سمجھتی بھی ہیں تو اس کے حل کے لئے آپ لوگ کوشش کررہے ہیں…پھر پریشان ہونے والی کیا بات ہے”… وہ سوچنے لگی تو میں نے کہا…”چلیں اس بات کو مزید آسان بناتے ہیں…جب بہت ساری سوچیں پریشانی پیدا کر رہی ہوں تو اُ ن کے حل کر لئے…ایسی سوچ جو باقی سب سوچوں پر غالب ہو پر غور کرناچاہیئے…تو آپ کی (dominant thought) کون سی ہے…وہ کہنے لگی کہ…”میری سب کلاس فیلوز کی شادیاں ہو گئی ہیں صرف میں ہی رہ گئی ہوں…یہ سوچ مجھے تکلیف دیتی ہے”… میں نے کہا…اچھا تو اصل وجہ یہ ہے…آپ کو شادی نہ ہونے کی اتنی پریشانی نہیں ہے جتنی اس بات کی پریشانی ہے کہ سب کلاس فیلوز کی شادیاں ہو گئی ہیں صرف میں ہی کیوں رہگئی ہوں.یعنی اگر ایک دو کلاس فیلوز کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو آپ خود کو حوصلہ دے دیتی کہ ابھی وہ بھی رہتی ہیں ابھی اس کی بھی نہیں ہوئی… اگر خدانخواستہ آپ کی ساری کلاس فیلوز فوت ہوجائیں گی تو کیا تب بھی آپ ایسا ہی سوچیں گی کہ سب فوت ہو گئیں ہیں صرف میں ہی کیوں رہ گئی ہوں…مجھے بھی مر جانا چاہیئے… اسی طرح ایک خاتون آئی کہ میرے گھر اولاد نہیں ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں…(حلانکہ وہ علاج بھی کروارہی تھی)…اس کی الجھی ہوئی سوچوں کو سلجھایا توغالب سوچ (dominant thought) سامنے آئی کہ “سب کے گھر میں اولاد ہے صرف میرے ہی نہیں ہے”. میں نے اسے سمجھایا کہ پاک پروردگار کے پاس ہر ایک کے کُن (یعنی کام ہو جانے) کا وقت مقرر ہے…آپ کے کُن کا وقت کسی اور کے کُن کے وقت سے آگے پیچھے بھی ہو سکتا ہے… اس لئے ہمیں کسی کے کُن کو اپنے کُن سے کمپئیر نہیں کرنا چاہیئے کہ اس کا کُن ہو گیا ہے میرا ابھی تک کیوں نہیں ہوا… آپ کو یہ ساری بات بتانے کا میرا مقصد صرف اتنا سا ہے کہ…اگر کبھی زندگی میں کوئی کام نہ ہو رہا ہو تو…پریشان ہونے کی بجائے خوشدلی سے کُن کا انتظار کرتے ہوئے کوشش جاری رکھیں کیونکہ…کوشش کا اختیار آپ کے پاس ہے مگر…کُن کا اختیار کسی اور کے پاس ہے…

Comments