Search This Blog
NFAK Line* Lahore Poetry* Ishq Poetry* Flirt Poetry* Romantic Poetry* Heart Broken Poetry* Thoughts* Eid Poetry* Poetry in Urdu* Poetry in Hindi* Poetry in Love* Poetry in Sad* Poetry in Punjabi* Jaun Elia Poetry* Ilama Iqbal Poetry* December Poetry* 2lines Urdu Poetry*
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
ایک میڑک کا لڑکا…ماڈل ٹاؤن مارکیٹ میں…بہت ہی اچھا منٹ مارگریٹا بیچتا تھا. میں اکثراپنے دوست کے ساتھ…اس سے وہ پینے جاتا تھا. ایک دن جب میں نے… اس سے پوچھا کہ… “شانی تمہاری کہانی کیا ہے؟” تو وہ جواب میں کہنے لگا کہ سر…میرا تعلق ایک مڈل کلاس فیلی سے ہے…حلانکہ میرے ابو اچھا کماتے ہیں مگر… ہمارے پاس اپنا گھر نہیں ہے… جبکہ ہمارے تمام رشتہ داروں کے پاس… اپنا گھر ہے… بے شک ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں مگر…ہمیں کرائے کا اتنا مسئلہ نہیں ہوتا… وہ تو ہم آرام سے دے لیتے ہیں…جتنا مسئلہ اس بات کا ہوتا ہے کہ…باقی لوگوں کے پاس اپنے گھر کیوں ہیں… جب بھی ہم کسی کے گھر جاتے ہیں… ہمیں حسد محسوس ہوتا ہے کہ… لوگ اپنے گھر میں آرام سے بیٹھیں ہیں اور… ہم کرائے پر دھکے کھا رہے ہیں… ہم سب بہن بھائی پڑھتے ہیں… جس کی وجہ سے خرچہ بہت ہو جاتا ہے… اس کے باوجود ابو کے پاس…جتنے بھی پیسے بچتے ہیں… انھیں ہم جمع کر رہے ہیں… تا کہ گھر لیں سکیں… امٓی بھی اس بات کو بہت محسوس کرتی ہیں… وہ اکثر کہتی ہیں کہ… پتا نہیں کب پیسے جمع ہوں گے…اور کب ہم اپنا گھر لیں گے. میں اکثر سوچتا تھا کہ کچھ کماؤں اور…پیسے جمع کرنے میں مدد کروں مگر…سمجھ ہی نہیں آتی تھی کیا کروں…ابو پڑھائی چھوڑنے نہیں دیتے تھے اور… پارٹ ٹائم کوئی مناسب کام ملتا نہیں تھا… ایک دن میں اورامّی…گھر میں اکیلے تھے کہ…اچانک ان کی ایک پرانی دوست…کچھ لوگوں کے ساتھ …ان سے ملنے آ گئیں…امّی نے مجھ سے کہا کہ…شانی تم جلدی سےکچھ چائے پانی کا بندوبست کرو… میں ان سے مل لوں… میں نے جلدی سے… لیمن منٹ مارگریٹا بنا کر… سب مہمانوں کو دیا تو… اُسے پیتے ہی ایک آنٹی کہنے لگیں…”واہ بہت زبردست بنایا ہے…جس نے بھی بنایا ہے…مزہ آ گیا….ایسا تو بازار میں بھی نہیں ملتا”…امّی نے بڑی خوشی سے بتایا کہ… “یہ تو اپنے شانی نے بنایا ہے”. یہ سن کر وہ آنٹی کہنے لگیں کہ…”شانی تم منٹ مارگریٹا کی… دکان کھول لو…سچی بڑا رش لگ جائے گا”. سر وہ میری زندگی کا… سب سے خوبصورت دن تھا…کیونکہ اس دن مجھے پتا چلا کہ… میں کیا کر سکتا ہوں. بڑی مشکل سے ابو مانے اور… اپنے ایک دوست کی دوکان میں… یہاں جگہ لے کر دی…تب سے میں یہاں… لیمن منٹ مارگریٹا بیچ کر لوگوں سے پیسے اور…تعریفیں اکٹھی کر رہا ہوں… اپنی کہانی کی طرح…وہ خود بھی بہت اچھا تھا… ہر کام دل سے کرنا…جب بھی جانا ہوتا بھاگ کر…کرسیاں لگانا…ٹیبل صاف کرنا…پڑھے لکھے انداز میں ٹریٹ کرنا… پھر مصروفیت کی وجہ سے…کافی دن جانا نہ ہو سکا تو…جس دن گیا آرڈر دے کر پوچھا کہ…شانی نظر نہیں آ رہا کہاں ہے؟… لڑکے نے بتایا کہ…وہ فوت ہو گیا ہے…مجھے لگا وہ مذاق میں کہہ رہا ہے مگر…پھربعد میں پتا چلا کہ…واقعی موٹر سائیکل پر کہیں جا تے ہوئے وہ…کسی ٹرالے سے ٹکرا کر…موقع پر ہی فوت ہو گیا… صاف ستھرےچہرے …کپڑوں اور…بہترین لیمن منٹ مارگریٹا بیچ کر…اپنے گھر کے خواب دیکھنے والا لڑکا…اب نہیں رہا… کچھ باتیں آسیب سی ہوتی ہیں…سن کے بندہ بےسکون ہوجاتا ہے… یہ بات بھی آسیب سی ہے اور…سمجھ سے باہر بھی… میں نے اپنے بھائی سے…ایک بات سیکھی ہے…جس اسے کسی کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو وہ…الجھنے کی بجائے…بڑے پیار سے ایک جملہ کہتا ہے کہ…”جیسے تم راضی…ویسے میں راضی”…بےسکونی سے بھری…اس شام میں میرے پاس…دل کو دلاسہ دینے کے لئے…اس سے بہتر جملہ نہیں ہے…”جیسے میرا رب راضی…ویسے میں راضی”…
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف "مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا" قتیل شفائی 🔥
- Get link
- X
- Other Apps
ضرورت توڑ دیتی ہے غرورِ بے نیازی کو نہ ہوتی کوئی مجبوری ، تو ہر بندہ خدا ہوتا 💯
- Get link
- X
- Other Apps
Comments