Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

کس محبت کا صدقہ دینا چاہیئے؟… ہر محبت (تعلق) کا صدقہ دیناچاہیئے…چاہے وہ تعلق…ماں باپ…میاں بیوی…بچوں…بہن بھائی…اولاد…کا ہو یا چاہے دوستی کا… صدقہ کیسے کیا جاتا ہے؟… اپنی کمائی میں سے…اللہ کے لئے…کسی ضرورت مند کی… ضرورت پوری کرنا…صدقہ کرتے وقت… دل میں نیت کرنا ہی کافی ہوتا ہے کہ…اےاللہ یہ صدقہ میں اُس خوشی کا کر رہا ہوں…یا اے اللہ میں اس معاملے میں پریشان ہوں…اس کو اس صدقہ کی برکت سے حل کر دے…یا میری اور فلاں کا تعلق مرتے دم تک قائم رہے…(اگر کوئی شخص کماتا نہ ہو تووہ…دوسروں کے جائزکام…صدقہ سمجھ کر… کر سکتا ہے)… کب صدقہ کرنا چاہیئے؟… ہر حال میں…خوش ہوں تب بھی…دل اداس ہو تب بھی…آنکھوں کے پاس…آنسو جمع ہوں تب بھی… صدقہ خوشی اور غم دونوں میں دینا چاہیئے کیونکہ یہ…خوشیوں کی عمر لمبی کرتا ہے اور…غم اور پریشانیوں کی عمرگھٹا کر… اُنھیں دور کرتا ہے…خوشی چاہے کسی نئی چیز کی ہو یا تعلق کی…پریشانی چاہے کوئی بھی ہو…کسی قسم کی بھی…صدقہ دینا…خیر کی عمر بڑھاتا اور آسانیاں لاتا ہے…

Comments