Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

کیسے پتا چلتا ہے کہ کوئی حقیقت میں خوش ہے کے نہیں؟ اگر آپ کسی سے پوچھیں کہ کیا آپ خوش ہیں؟ تو زیادہ تر لوگوں کا جواب "ہاں" ہی میں آتا ہے کہ "جی میں بہت خوش ہوں"۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔وہ بتا کچھ اور رہے ہوتے ہیں اور ان کے اندر کچھ اور چل رہا ہوتا ہے۔اسی لئے ماہرین نے چند ایسی عادات کی نشاندہی کی ہے جنھیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص حقیقت میں خوش ہے یا نہیں۔جو لوگ اپنی زندگی میں حقیقت میں خوش ہوں ان میں یہ عادات دیکھنے میں آتی ہیں۔۔۔ • بہت زیادہ مہنگی چیزیں نہیں خریدتے۔وضاحت۔۔۔اداس یا وہ لوگ جواپنی اندگی میں زیادہ خوش نہ ہوں۔مہنگی مہنگی چیزیں خریدتے ہیں تا کہ خود کو خوش کر یا رکھ سکیں۔جبکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ حقیقی خوشی کا تعلق کسی بیرونی چیز کے حصول سے نہیں ہے۔ • دوسروں کے ساتھ خوشیاں شئیر کرتے ہیں۔جب کوئی شخص حقیقت میں خوش ہو تو وہ دوسروں کو بھی خوشی دیتا ہے۔ اور ان کے لئے باعثِ خوشی بھی بنتا ہے۔ • دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ • ان کا لہجہ نرم ہوتا ہے۔ • چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان نہیں ہوتے۔ • چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے شکرگزار ہوتے ہیں ۔ • دوسروں کی کامیابی کو سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ • حال میں رہتے ہیں۔ • دوسروں کو آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں۔ • ان کی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ • ہنسنے اور مسکرانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ • آرام سے نیند آ جاتی ہے۔ • اپنے لئے وقت نکالتے ہیں۔ • دوسروں کی فکر نہیں کرتے کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ • اپنا آپ اچھا لگتا ہے۔ • ہارنے اور ناکام ہونے سے نہیں گھبراتے۔ • آسانی سے ناصرف معافی مانگ لیتے ہیں بلکہ معاف بھی کر دیتے ہیں۔

Comments