Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

ملن کی آخری شام کے ڈھلنے سے پہلے اور ایک دوسرے کی سانسوں اور دھڑکنوں کی آواز سننے سے پہلے کہ جس کے بعد تم میری دنیا سے دور چلے جاؤ گے تمھیں مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہوگا کہ جب بھی سورج طلوع ہوگا اور سوات کی وادیوں میں روشنی بارش کہ قطروں کی طرح گرے گی اور قراقرم کے جامنی پہاڑوں پر برف پگھلے گی اور پھر جب اس برف میں دبی داستان نگر کے درمیان بہہ جائے گی تب تمھیں مجھ سے اک وعدہ نبھانا ہوگا کہ اس رات کہ بعد اپنی زندگی میں آنے والی ہر صبح کی ٹھنڈی ہوا اور ہر بارش کہ بعد گیلی مٹی اورجامنی پہاڑوں پہ دودھ کی سی جمی برف دیکھ کہ تم مجھے یاد کرنا کہ یہ میرا تم پر اور تمھارا مجھ پر قرض ہے

Comments