Skip to main content

Featured

‏ ایک دن میرا کوئی عزیز مجھے آخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا ــ‎

 😊

استاد نے کلاس میں بچوں سے سوال کیا یہ بتاؤ کہ وہ کون لوگ ہیں جو نماز ادا نہیں کرتے؟ پہلا بچہ: (معصومیت سے) جو لوگ مرچکے ہیں. دوسرا بچہ: (ندامت سے) جنکو نماز پڑھنی نہیں آتی. تیسرے بچے نے بڑا معقول جواب دیا: سر وہ لوگ جو مسلمان نہیں ہیں. چوتھے بچے نے جواب دیا جو لوگ کافر ہوتے ہیں وہ نماز نہیں پڑھتے ہیں پانچویں بچے نے کہا جو لوگ اللہ پاک سے ڈرتے نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑھتے بچے تو جواب دے کر فارغ ہوگئے مگر مجھے سوچنے پر لگادیا کہ: میرا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے؟ 1. کیا میں مرچکا ہوں؟ 2. کیا مجھے نماز نہیں آتی؟ کیا میں مسلمان نہیں ہوں؟ کیا مجھے اپنے رب کا خوف نہیں ؟؟ کیا میں کافر ہوں جو اپنے رب کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہوتا؟؟؟؟

Comments